ساس مجھے گلیمرس کرداروں میں دیکھنا پسند کرتی ہیں، کرینہ کپور

منگل 30 جون 2015 12:42

ساس مجھے گلیمرس کرداروں میں دیکھنا پسند کرتی ہیں، کرینہ کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ ان کی ساس شرمیلا ٹیگور جو خود بھی ماضی میں ایک بہترین اداکارہ رہی ہیں انھیں گلیمرس کرداروں میں دیکھنا پسند کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انھوں نے بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہی کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ میں اپنی ساس سے بہت متاثر ہوں جنہوں نے شادی کے بعد اپنی گھریلو اور فنی زندگی میں ایک توازن قائم رکھا اور اس وقت فلم انڈسٹری سے دور ہوگئیں جب ان کی مانگ تھی۔