ہیری پوٹر کی ایک اور اداکارہ بالکل بدل گئی

منگل 30 جون 2015 12:42

ہیری پوٹر کی ایک اور اداکارہ بالکل بدل گئی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم سیریز 'ہیری پوٹر' کی ایک اور اداکارہ افشاں آزاد نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر اپنی تصاویر شئیر کی جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔برطانوی افشاں نے فلم ہیری پوٹر میں پدمنی پاٹیل کا کردار ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کردار میں وہ پیری پوٹر کے ایک اور اہم اداکار رون ویزلی کے ساتھ ان کی ساتھی کے طور پر نظر آئی تھیں۔فلم کے دوران افشاں صرف 16 برس کی تھیں البتہ اب وہ 27 برس کی ہوچکی ہیں اور انٹرنیٹ پر ان کی خوبصورت تصاویروں کے لوگ دیوانے ہورہے ہیں۔افشاں کی تصاویر سے ایسا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ہولی وڈ کی مقبول کاردیشینز بہنوں سے ملتی جلتی نظر آرہی ہیں۔