سوناکشی سنہا نے ڈھول بجانا سیکھنا شروع کردیا

منگل 30 جون 2015 12:46

سوناکشی سنہا نے ڈھول بجانا سیکھنا شروع کردیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا جو حال ہی میں آئیفا ایوارڈ میں اپنی آواز میں گانا گاچکی ہیں نے ڈھول بجانا سیکھنا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ سوناکشی ڈھول کی پرستار ہیں اور انہوں نے اداکاری اور پھر گلوکاری کے بعد اس میدان میں بھی اپنا لوہا منوانا چاہتی ہیں اس سلسلہ میں سوناکشی نے کہا ہے کہ انھیں بچپن سے ہی ڈھول بجانے کی خواہش تھی اور وہ اسے سیکھنا چاہتی تھیں مگر کبھی موقع نہیں ملا۔

اسکول کے تعلیم کے دوران ایک مرتبہ والدہ سے اپنے اس شوق کا اظہار کیا تو انھوں نے کہا کہ اس کی آواز بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ جگہ بھی زیادہ گھیرتا ہے ۔اس سے بہتر ہے کہ گٹار بجانا سیکھ لو جس پر میں گٹار سیکھ لی مگر کچھ ہی عرصہ بعد اس مین دلچسپی ختم ہوگئی مگر جب میں فلم آکیرا کی شوٹنگ کروا رہی تھی تو یہ شوق دوبارہ پیدا ہوگیا۔