پیٹرو براس کا مستقبل کے سرمایہ کاری پلان میں 37 فیصد کمی کا اعلان

منگل 30 جون 2015 12:56

ریوڈی جنیرو ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) برازیل میں تیل وگیس کی سب سے بڑی ریاستی کمپنی پیٹرو براس نے مستقبل کے سرمایہ کاری پلان میں 37 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق کمپنی نے 2015 ء سے لے کر 2019ء تک کے عرصہ کیلئے سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 37 فیصد کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے سے کمپنی کو مجموعی طور پر 130.3 ارب ڈالر کے سرمائے کی بچت میں مدد ملے گی۔ کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ کرپشن کے ایک بڑے سکینڈل سے بحالی کے ضمن میں کیا گیا ہے۔ پیٹرو براس پر کک بیک اور سیاسی بنیادوں پر پیسے دینے کے الزامات عائد کئے گئے تھے جس سے کمپنی کو سال 2014ء کے دوران 2 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔