طاہر القادری نے ایک بار پھر ’فوج سے مدد‘ مانگ لی
منگل 30 جون 2015 12:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون2015ء) پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف فراہم کرنے کے لیے فوج سے مدد طلب کرلی ہے، جس میں عوامی تحریک کے متعدد کارکن ہلاک ہوئے تھے۔ گذشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’میں رینجرز، فوج کے کمانڈروں اور سیکیورٹی ایجنسیز پر زور دیتا ہوں کے وہ دیکھیں کے لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاک ہونے والے 14 افراد کی لاشیں انصاف کی منتظر ہیں‘۔
کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ جو کراچی سے دہشت گردوں کا صفایا کررہے ہیں بتائیں کے پنجاب میں آپریشن کا آغاز کب کریں گے۔(جاری ہے)
انھوں نے سوال کیا کہ کیا کبھی لوگ دیکھیں گے کہ قتل کا حکم دہنے والے حکمران بھی جیل کی سلاخوں کے پیھچے جائیں گے۔ پی اے ٹی کے سربراہ نے ایک بار پھر اپنے الزامات کو دہرایا کہ ماڈل ٹاؤن واقعے کی منصوبہ بندی وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں کی گئی تھی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو اس منصوبے پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت دی گئی تھی۔
انھوں ںے شریف برادران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کا اس وقت تک پیچھا کیا جائے گا جب تک ان کو پھانسی نہیں دے دی جاتی‘۔ خیال رہے کہ پی اے ٹی کے سربراہ طاہر القادری 7 ماہ بعد اسلام آباد لوٹے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال جون میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں قائم پاکستان عوامی تحریک کے مرکز کے اطراف میں لگی ہوئی رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے پولیس اور مقامی حکام کی جانب سے ایک آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جس کے خلاف پی اے ٹی کے سینکٹروں کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کو روکنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین میں ہونے والی جھڑپوں میں پی اے ٹی کے 14 کارکن ہلاک جبکہ متعدد زخمی و گرفتار ہوئے تھے۔ کارکنوں کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے طاہر القادری نے لاہور سے اسلام آباد تک مارچ کے بعد قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا تھا، جو کئی روز تک جاری رہا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کے قیام کے حکومتی اعلان اور پاکستان کے مقتدر حلقوں کی مداخلت کے بعد عوامی تحریک کے سربراہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء دھرنا ختم کردیا تھا اور علاج کے لیے واپس کینیڈا چلے گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.