جرمن کمپنی کے ٹی جی اگرار کا چین کو خوراک اور اجناس کی فراہمی میں اضافے کا فیصلہ

منگل 30 جون 2015 12:59

ہیمبرگ ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) جرمنی کی ایک معروف کمپنی کے ٹی جی اگرار نے چین کو خوراک اور اجناس کی فراہمی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق چین کی مقامی کمپنی فوسن انٹرنیشنل کی جانب سے کی ٹی جی میں حصہ لینے کی درخواست کے بعد اب کے ٹی جی نے چین کو خوراک اور دیگر اجناس کی فراہمی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کے ذرائع کے مطابق آئندہ تین سالوں کے دوران چین کو سالانہ 100 سے لے کر 200 ملین یورو تک اضافی اشیاء خوراک اور دیگر اجناس کی فراہمی کی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق اس فیصلے کے بعد چین جرمن کمپنی کیلئے ایک بہت بڑی مارکیٹ کی حیثیت اختیار کر لئے گا۔ واضح رہے کہ کے ٹی جی ان چند کمپنیوں میں شامل ہے جو چین کو اشیاء فراہم کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :