یمن: داعش کا حوثیوں پر حملہ،8 خواتین سمیت 28افراد ہلاک
منگل 30 جون 2015 13:02
صنعا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ رات یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں پر کیے گئے کار بم حملے میں 8 خواتین سمیت 28 افراد ہلاک ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے سیکیورٹی اداروں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حوثی باغیوں کے سربراہ کے بھائی فیکال اور حامد جیاچی کو اْس وقت کار بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے خاندان کے ایک شخص کی وفات پر ایک جگہ جمع تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد حوثی باغیوں نے علاقے کو گھیر لیا اور صرف امدادی رضا کاروں کو جائے حادثہ تک جانے کی اجازت دی گئی۔داعش کی جانب سے جاری ہونے والے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ اْن کی جانب سے یمن میں موجود حوثیوں کے خلاف کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ داعش نے گذشتہ دنوں کویت کی ایک امام بارگاہ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جس میں 26 افراد ہلاک اور 227 زخمی ہوئے تھے۔
اس سے قبل داعش نے 20 جون کو صنعا کی ایک امام بارگاہ میں ہونے والے کار بم دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جس میں 2 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے سے 4 روز قبل یمن کے دارالحکومت میں ہی ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں 31 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ داعش کی جانب سے شام اور عراق میں خود ساختہ خلافت کا گذشتہ روز پیر کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.