قاہرہ ‘ بم دھماکے کے نتیجے میں مصری اٹارنی جنرل ہشام برکات جاں بحق ‘ سکیورٹی اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی
منگل 30 جون 2015 13:10
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں مصری اٹارنی جنرل ہشام برکات جاں بحق اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
غیرملکی میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے علاقے مصر الجدید میں ملٹری اکیڈمی کے قریب اٹارنی جنرل حشام برکات کے قافلے کوبم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اٹارنی جنرل شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ‘ حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے واضح رہے کہ حشام برکات کو جولائی 2013 میں عبد المجید محمود کے مستعفی ہونے کے بعد مصر کا اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.