سندھ ہائی کورٹ کا گرمی میں اموات سے متعلق درخواست پر وفاق‘ سندھ حکومت‘ کے الیکٹرک ‘ ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس

منگل 30 جون 2015 13:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے گرمی کے باعث ہونے والی اموات سے متعلق درخواست پر وفاق‘ سندھ حکومت‘ کے الیکٹرک ‘ ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیئے‘ عدالت نے درخواست کو اس جیسی دوسری درخواستوں سے منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ منگل کو کراچی میں گرمی کے باعث اموات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شوکت میمن نے درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ نے وفاق‘ سندھ حکومت اور کے الیکٹرک سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے درخواست گزار کی طرف سے کہا گیا تھا کہ کراچی میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی سے سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے ان اموات کے ذمہ دار سندھ حکومت اور کے الیکٹرک ہے ‘ کے الیکٹرک پیداواری صلاحیت ہونے کے باوجود بجلی پیدا نہیں کررہا جبکہ 650 میگا واٹ وفاق سے بھی حاصل کررہا ہے کے الیکٹرک نجکاری معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ کے الیکٹرک اور سندھ حکومت کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عدالت نے درخواست کو اس جیسی دوسری درخواستوں سے منسلک کرتے ہوئے سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :