Live Updates

کراچی : پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کراچی میں گرمی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر مقدمہ درج کروانے سٹی کورٹ پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 13:21

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل شہر میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر سندھ حکومت اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کروانے سٹی کورٹ پہنچ گئے. تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں عمران اسماعیل نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی.

(جاری ہے)

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شہر میں ہونے والی ہلاکتوں میں وزیر اعلی سندھ اور کے الیکٹری اور سندھ کے دیگر متعلقہ ادارے ذمہ دار ہیں جبکہ دائر کی جانے والی درخواست میں کے الیکٹرک، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر صحت اور وزیر بلدیات کو بھی فریق بنایا گیا ہے.

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ میں تمام ہلاکتیں حکومت اور متعلقہ اداروں کی نا اہلی کے بادعث ہوئی ہیں اور پولیس ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے تیار ہی نہیں ہے. جس پر عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو نوٹس جاری کر دیا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات