آئندہ بلدیاتی الیکشن میں وارڈ نمبر7سے الیکشن میں حصہ لوں گا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 30 جون 2015 13:25

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) آئندہ بلدیاتی الیکشن میں وارڈ نمبر7سے الیکشن میں حصہ لوں گا ان خیالات کا اظہار سیاسی وسماجی شخصیت ٹھیکیدار محمد افتخار کھٹانہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کھاریاں کے بنیادی مسائل پر توجہ نہیں دی گئی ا سکی وجہ سے دوست احباب اور فیملی کے اصرار پر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ کھاریاں ہمارا گھر ہے اور ہم اپنے گھر کی ذمہ داریاں خود نمٹانا چاہتے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ ہم عوام کے تعاون سے کامیاب ہونگے اور وارڈ نمبر7کی عوام کے اصرار پر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے اور کامیابی بھی حاصل کریں گے۔