کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی بالآخر سنی گئی، آج شام رہا کیا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 30 جون 2015 13:33

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو گذشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا.

(جاری ہے)

تاہم گذشتہ روز عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث عامر خان کو رہائی نہ مل سکی جبکہ مچلکوں کی دستاویزات میں غلطیاں ہونے کے باعث عدالت نے دستاویزات مسترد کرتے ہوئے دوبارہ جمع کروانے کا حکم دیا تھا، ملزم کے وکلا نے دستاویزات میں تصحیح کے بعد عدالت میں جمع کروا دیں جس کے بعد عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا.

ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو آج شام سینٹرل جیل سے رہا کیا جائے گا. یاد رہے کہ عامر خان پر دہشت گردوں کی مالی معاونت اور پشت پناہی کا الزام عائد کیا گیا تھا. تاہم عدالت نے عامر خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کے بیرون ملک سفر کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی.