الخدمت فاؤنڈیشن مستحق اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے کوشاں ہے رمضان المبارک میں الخدمت فاؤنڈیشن فری راشن اور دیگر سامان فراہم کرے گی ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن کے راہنما سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 30 جون 2015 13:33

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) الخدمت فاؤنڈیشن مستحق اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے کوشاں ہے رمضان المبارک میں الخدمت فاؤنڈیشن فری راشن اور دیگر سامان فراہم کرے گی ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن کے راہنما سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت انسانیت کی اصل معراج ہے خدمت خلق میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اور ہمیں رمضان المبارک میں ایک دوسرے کے کام آنا چاہئے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے انشاء اللہ خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ رمضان المبارک میں مخیر حضرات مستحقین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :