بدین 10میل موری کی تعمیر او زرعی پانی کی قلت کے خلاف پیرولاشاری اسٹاپ پر کاشتکاروں کا احتجاجی دھرنا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 30 جون 2015 13:33

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) بدین 10میل موری کی تعمیر او زرعی پانی کی قلت کے خلاف پیرولاشاری اسٹاپ پر کاشتکاروں کا احتجاجی دھرنا، ٹریفک جام، مسافر پریشان، بدین کے قریب پیرولاشاری اسٹاپ پر 10میل موری کی تعمیرا ور پانی کی قلت کے خلاف دوسو سے زائد کاشکاروں نے احتجاجی مطاہرہ کرکے بدین سے حیدرآباد جانے والے راستے کو 3گھنٹے تک بند کردیا، مسلسل 3گھنٹے روڈ بندہونے سے بدین سے حیدرآباداور حیدرآباد سے بدین آنے والے مسافر سخت پریشان ہوگئے، دھرنے میں بیٹھنے والے کاشتکار دھنی بخش تالپر، امتیاز تالپر، حاجی آریسراور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ کافی عرصہ گذرنے کے باوجودمیر واہ کینال میں پانی فراہم نہیں کیا جارہاہے جس کے باعث ہماری زرعی فصلیں مکمل طور پر بنجر ہوچکی ہیں جس سے کاشتکاروں کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے، پانی نا ملنے کے باعث ہماری معشیت مکمل طور پر ختم ہوتی جارہی ہے جب کہ بڑا کاشتکار خیر محمد ڈاھری چند بااثر کاشتکاروں کے کہنے پر ہمارے حصے کا پانی پیسوں پر فروخت کررہا،مسلسل تین گھنٹہ دھرنا جاری رہنے کے بعدپیپلزپارٹی ضلع بدین کے سینئر رہنماء اور سابقہ ایم این اے عبدالغفور نظامانی نے دھرنے کے مقام پر پہنچ کر مزاکرات کیئے جس کے بعد دھرنا ختم کرواکر پانی کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی۔

متعلقہ عنوان :