اورکزئی ایجنسی گزشتہ ایک ماہ سے بجلی سے محروم عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 30 جون 2015 13:37

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) اورکزئی ایجنسی گزشتہ ایک ماہ سے بجلی سے محروم عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا روزہ داروں کو سحری اور افطاری کے موقع پر شدید مشکلات کا سامنا ،تفصیلات کے مطابق کوہاٹ سے اورکزئی ایجنسی جانے والی الیکٹرک سپلائی مین لائن کا کھمبا گرنے سے اورکزئی ایجنسی کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہیں یہ مین لائن کا کھمبا ایک ماہ پہلے گر گیا ہے جس کو ابھی تک مرمت نہیں کیا جا سکا علاقہ کے عوام نے میڈیاکو بتایا کہ ہم نے اس حوالے سے بار بار پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی ایجنسی اور واپڈا کوہاٹ کو لائن مرمت کرنے کی درخواستیں دیں مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ اس ماہ رمضان میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی ناپید ہو چکے ہیں جبکہ سحری اور افطاری کے موقع پر روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے مرکزی حکومت ،گورنر خیبرپختونخواہ اور واپڈا کے مطعلقہ اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ اگر 5دنوں کے اندر اندر اورکزئی ایجنسی کو بجلی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی تو ہم شدید احتجا ج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :