ڈی سی او چوہدری حبیب اللہ نے رمضان بازاروں میں اشیائے صرف کے نرخوں اور کوالٹی کی چیکنگ کے لیے اٹک اور فتح جنگ کے رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 30 جون 2015 13:42

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ڈی سی او چوہدری حبیب اللہ نے رمضان بازاروں میں اشیائے صرف کے نرخوں اور کوالٹی کی چیکنگ کے لیے اٹک اور فتح جنگ کے رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کیا، اپنے دورے کے موقع پرانہوں نے رمضان بازاروں میں فروخت کی جانے والی مختلف اشیائے صرف کی کوالٹی چیک کی اور ان کے نرخ ناموں کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل در آمد کریں اور رمضان بازاروں میں کوالٹی اور نرخوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے،انہوں نے صارفین سے بھی اپیل کی کہ ان رمضان بازاروں سے متعلق شکایات اور تجاویز متعلقہ حکام تک پہنچائی جائیں تاکہ ان پر عمل درآمد کرکے رمضان بازاروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔