ڈی سی او چوہدری حبیب اللہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں رمضان المبارک کے دوران فیئر پرائس شاپس قائم کی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 30 جون 2015 13:42

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ڈی سی او چوہدری حبیب اللہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں رمضان المبارک کے دوران فیئر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں، ان شاپس پر تمام اشیائے خوردونش بارعایت دستیاب ہیں، تحصیل اٹک میں فئیر پرائس شاپس ریاض کریانہ سٹور، ظفر کریانہ سٹور، حافظ کریانہ سٹور، اعظم کریانہ سٹور، انعام کریانہ سٹور، چودھری کریانہ سٹور، جلیل پراچہ سٹور، ، حضرو میں حاجی ارشد ، ابرار حسین ،حسن ابدال میں سرفراز علی اعوان، آصف رشید ، خواجہ جنرل سٹور، اللہ داد جنرل سٹور، فتح جنگ میں سجاد حسین شاہ کریانہ، مقبول بیف شاپ ، شہزاد مٹن شاپ، محمد علی چکن شاپ، پنڈی گھیب میں ندیم شمس کریانہ سٹور، عثمان نذیر ، شیخ عبدالرحمان، حاجی نذیر ممتاز، حاجی ربنواز، انور وحید ، منور، تحصیل جنڈ میں حاجی ریاض جنرل سٹور، ملک طاہر علی جنرل سٹور، اعجاز جنرل سٹور، عظیم جنرل سٹورپر فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی، عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بارعایت اشیائے خوردونوش کے ان سٹور سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :