ڈی جی آباد فاروق حمید شیخ نے سستے رمضان بازار حسن ابدال، حضرو اور اٹک کا اچانک دورہ کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 30 جون 2015 13:43

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)ڈی جی آباد فاروق حمید شیخ نے سستے رمضان بازار حسن ابدال، حضرو اور اٹک کا اچانک دورہ کیا ، انہوں سستے رمضان بازار وں کے دورے کے موقع پر اشیائے خوردونوش کا جائزہ لیا،تحصیل حسن ابدال میں ان کے ہمراہ ڈی سی اوچوہدری حبیب اللہ، اے سی حسن ا بدال رملہ علی ٹی ایم او سردار ساجداور دیگر افسران بھی شامل تھے، انہوں سستے رمضان بازار کے دورے کے موقع پر سستے رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کا جائزہ لیا ، ان کے نرخ ناموں اور کوالٹی کو چیک کیا، بعد ازاں انہوں نے تحصیل حضرو کے سستے رمضان بازار کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی سی اوچوہدری حبیب اللہ ، اے سی حضرو طارق علی بسرا ، ٹی ایم او مبار ک علی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے،اس موقع پر انہوں نے مختلف اشیائے صرف کے نرخ ناموں اور کوالٹی کو چیک کیا،اٹک رمضان بازار کے معائینہ کے موقع پر ڈی سی او چوہدری حبیب اللہ ، اے ڈی سی کنزہ مرتضیٰ ، اے سی سید نذار ت علی ، ٹی ایم او سردار آفتاب احمد بھی ان کے ہمراہ تھے ،انہوں نے اس موقع پر عوام سے سستے رمضان بازاروں کی کارکردگی کے بارے میں بھی پوچھا ، عوام نے حکومت پنجاب کی جانب سے عام صارف کو ارزاں نرخوں پر ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے سستے رمضان بازار کے انعقاد کو عوام کی خدمت کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ،انہوں نے کہا رمضان بازاروں کے سلسلے میں کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور زائد دام و غیر معیاری اشیاء ان بازاروں میں فروخت کی قطعاً اجازت نہیں ، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف ضابطہ کے تحت سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں گھی، آٹا ، چینی، دالیں ،سبزیاں فروٹس اور پولٹری مصنوعات کی خصوصی نرخوں پر فروخت جاری ہے تاکہ عام آدمی مہنگائی کے اس دور میں اپنے گھریلو بجٹ کے مطابق سستی اشیائے صرف خرید سکے،قبل ازیں ڈی سی او آفس اٹک میں انہیں رمضان بازاروں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ، ڈی سی او چوہدری حبیب اللہ، اے ڈی سی کنزہ مرتضیٰ،اے سی سید نذارت علی ، ای ڈی او ایگریکلچر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔