جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے زیر اہتمام اس مرتبہ رمضان المبارک میں متعدد حفاظ کرام و آئمہ حضرات خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 30 جون 2015 13:47

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے زیر اہتمام اس مرتبہ رمضان المبارک میں متعدد حفاظ کرام و آئمہ حضرات خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذا نے تمام حفاظ و آئمہ حضرات کوکہا کہ رمضان شریف میں ملک و ملت کی سلامتی اور کلمہ گومسلمان کے لیے جکو فوت ہو گئے ہیں دعائے مغفرت کریں ،انہوں نے درس دیا کہ جن کے والدین حیات ہیں ان کی خدمت کے کے اللہ اور اسکے رسول کو راضی کریں اور جن کے فوت ہو گئے ہیں انکی مغفرت کی دعا کریں بلخصوص ملک پاکستان کی افواج کے لیے خصوصی دعا فرمائیں جو ملک کی سلامتی کے لیے کوشاں ہیں،علامہ ابوطیب حقانی نے کہا کہ جامعہ ھذا کا 15واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد اور محفل ختم قرآن ستائیسویں شب بروز منگل کو منعقد ہو گی جسمیں علامہ غلام محمد صدیقی کا خصوصی خطاب ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :