ملتان میں میٹروبس وہاں کی ضرورت کے مطابق چلانے کا فیصلہ کیا ہے‘ عرفان دولتانہ

منگل 30 جون 2015 13:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ملتان میں میٹروبس وہاں کی ضرورت کے مطابق چلانے کا فیصلہ کیا ہے ،حکومت پنجاب جنوبی پنجاب کو بہت اہمیت دی رہی ہے اور وہاں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں ،ملتان میٹرو بس سے وہاں کے عوام کی سستی اور معیاری سفری سہولیات میس آئیں گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسلا م آباد راول پنڈی میٹرو بس منصوبہ اپنی مثال آپ ہے ۔ریکاڈ مدت میں تعمیر کیا گیا یہ منصوبہ اعلی شاہکار ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت بہتر ہو رہی ہے-غیر ملکی سرمایہ کاروں کا حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد بڑھا ہے- معاشی آزادی کے بغیر حقیقی آزادی کا تصور ادھورا ہے- مضبوط معیشت سے قومیں مضبوط ہوتی ہیں- وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری، معاشی ، تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنائی گئی حکمت عملی بار آور ثابت ہو رہی ہے-عوام دوست بجٹ پیش کرکے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کریں گے ۔

عوام کو علم ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کے مسائل حل کرسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :