پاکستان اور آزاد کشمیر کے محکوم عوام آج بھی پیپلز پارٹی کو اپنی طاقت اور نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں‘چوہدری محمد اشرف

منگل 30 جون 2015 13:52

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی چودھری محمد اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے محکوم عوام آج بھی پیپلز پارٹی کو اپنی طاقت اور نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں قائد جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو شہید ا ور شہید رانی محتر مہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت پر یقین رکھا اور جمہوریت کی کامیابی کیلئے قر بانی دی قائد جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹونے کشمیر کی آزادی کیلئے ہزاروں سال تک جنگ لڑ نے کا عز م کیا اور اسی مشن کو لے کر آج پیپلز پارٹی اپنی منزل کی جانب روادواں ہے،آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند رکھنے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے ،الیکشن میں کیے گئے وعدوں پر سو100 فیصد عملدرآمد ہو رہا ہے، بھارت کشمیر یوں کی نسل کشی کر کے اپنا ناجائز قبضہ جمانے میں مصروف ہے کشمیریوں کی دی گئی قر بانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے بھارتی سامراج کشمیریوں سے ان کا پیدائشی حق خودارادیت نہیں چھین سکتا آزادی کشمیریوں کو مل کر رہے گئی پیپلز پارٹی شہیدا کی قر بانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کی مکمل آزاد ی اورپاکستان کے ساتھ اس کا الحاق کشمیریوں کی تمنا ہے کشمیری پاکستان سے بڑھ کر پاکستانی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بین اقوامی سطح پر پہنچ چکا ہے اور دنیا میں مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وبربریت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنا کردارادا کرے ۔