آزادکشمیر سکول آفیسرز ایسوسی ایشن کی مرکزی مجلس عاملہ کا ڈائریکٹر امور حیوانات ڈاکٹر ظہیر احمد کی وفات پر اظہار افسوس

منگل 30 جون 2015 13:52

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) آزادکشمیر سکول آفیسرز ایسوسی ایشن کی مرکزی مجلس عاملہ کے سابق چیئرمین اور تعلیمی بورڈ میرپور کے سابق سیکرٹری زبیر اختر طاہر نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں آزادکشمیر تعلیمی بورڈ کے سابق کنٹرولر امتحانات چوہدری عبدالحمید کے بھتیجے اور ڈینٹل سرجن ڈاکٹر زبیر اختر کے بھائی ڈائریکٹر امور حیوانات ڈاکٹر ظہیر احمد کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا مرحوم نے بڑی سادہ نفیس اور ذمہ دار انہ زندگی گزاری ہے اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سر انجام دیا ۔ذات باری تعالیٰ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور غم زدہ خاندان کو اس ناگہانی صدمہ کو برداشت کرنے کا حوصہ اور صبرعطا کرے ۔آمین