اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی وزیراعظم کے ستمبر میں متوقع امریکی دورے پر مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئیں
منگل 30 جون 2015 13:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی وزیراعظم کے ستمبر میں متوقع امریکی دورے پر مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئیں وزیراعظم نواز شریف اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرنے کے علاوہ کئی سربراہ کانفرنسوں میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا یہ امریکی دورہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے معمول کے دورے کی نسبت خاصا اہمیت کا حامل ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق اس عالمی فورم پر پاکستانی معاملات میں بھارتی مداخلت کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے بارے میں مشاورت کی جارہی ہے۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا یہ اجلاس اس عالمی ادارے کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوگا، اور اس موقع پر اراکین ممالک پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور عالمی امن کے بارے میں اہم فیصلے کریں گے۔(جاری ہے)
وزیراعظم2015ء کے بعد کا ترقیاتی ایجنڈا‘ کے موضوع پر ایک سربراہی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جس میں پائیدار اہداف پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
نواز شریف امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ قیام امن پر ایک سربراہ کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دنیا بھر میں اقوامِ متحدہ کے قیام ِامن کے مشن میں پاکستانی فوجیوں کی سب سے زیادہ تعداد حامل ہے۔چین کے صدر ڑی جن پنگ جنوبی ملکوں کے تعاون پر ایک سربراہی کانفرنس کی میزبانی کریں گے، جس میں پاکستان سرگرمی کے ساتھ حصہ لے گا۔وزیراعظم دیگر اہم تقریبات میں شرکت کرنے کے علاوہ بڑی تعداد میں دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملیحہ لودھی کی اسلام آباد میں مشاورت کے دوران بھارت کا معاملہ یقیناایک نکتہ ہوگا تاہم اس بات چیت کے دوران ملیحہ لودھی کے ایجنڈے میں سب سے اہم نکتہ نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.