راولپنڈی میں ایک خاتون سمیت چھ ڈاکٹروں کے خلاف پولیس نے نوجوان ڈاکٹر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا
راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج سٹی پولیس افسر کو ان ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی
منگل 30 جون 2015 13:56
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) راولپنڈی میں ایک خاتون سمیت چھ ڈاکٹروں کے خلاف پولیس نے نوجوان ڈاکٹر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔مقتول کے والد کے ایڈیشنل سیشن جج سے رجوع کرنے کے بعد یہ مقدمہ درج کیا گیا۔ راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج سٹی پولیس افسر کو ان ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔مدعی نے الزام عائد کیا کہ ان کا بیٹا زبیر خان چین میں میڈیسن کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پاکستان واپس لوٹا تھا، اور پاکستان میں پریکٹس کے لیے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے لائسنس کا امتحان پاس کرنے کی تیاری کررہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب ان کا بیٹا امتحان میں شریک ہوا اور پاس ہونے میں ناکام رہا تو چار ڈاکٹروں سے اس سے رابطہ کیا اور امتحان پاس کروانے میں اس کو مدد کی پیشکش کی۔(جاری ہے)
والد نے الزام عائد کیا کہ ان ڈاکٹروں نے اس مدد کے بدلے میں 18 لاکھ روپے کی رقم کا مطالبہ کیا۔زبیر خان نے یہ رقم اپنے چھوٹے بھائی کی موجودگی میں ان ڈاکٹروں کو ادا کردی اور 16 فروری 2015ء کو ان میں سے ایک ڈاکٹر نے اس سے رابطہ کیا اور دو دیگر ڈاکٹروں سے متعارف کرایا، جن میں ایک عورت تھی۔
والد نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے ان کے بیٹے کو بتایا کہ اگر وہ امتحان پاس کرنا چاہتا ہے تو ان مرد عورت کو بھی دو دو لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے۔انہوں نے مقتول کو دھمکی دی اور کہا کہ اگر ان نئے لوگوں کو یہ رقم نہیں دی تو پہلے ادا کی گئی 18 لاکھ روپے کی رقم بھی ضائع ہوجائے گی۔مدعی نے دعویٰ کیا کہ ان ڈاکٹروں نے ان کے بیٹیکو رقم وصول کرنے کے بعد 18 فروری 2015ء کو زہر دے کر ہلاک کردیا اور بعد میں پولیس نے اس موت کو خودکشی قرار دے دیا۔انہوں نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ اس نے قتل کے کیس کو خاندانی تنازع قرار دیتے ہوئے خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا مقتول کے والد نے اس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج سے رجوع کیا، جنہوں نے پولیس کو ان ڈاکٹروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے اور عدالت میں اس کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔جب کنٹونمنٹ سرکل کے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ پولیس اقبال کاظمی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان ڈاکٹروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.