ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2014ء میں پاکستان میں آنیوالے سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے 220 ملین ڈالر امداد کی منظوری دیدی

منگل 30 جون 2015 13:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں 2014ء میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ سڑکوں، پلوں اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے 220 ملین ڈالر امداد کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی اور مغربی ایشیاء کیلئے بینک کے اہلکار دونیتوالٹن نے کہا کہ یہ امداد تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی میں اہم کردار ادا کریگی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا زیادہ انحصار زراعت پر ہے اور یہاں موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب آتے ہیں جس سے زرعی شعبے کو نقصان پہنچتا ہے، ستمبر 2014ء میں سیلاب نے پاکستان کے تقریبا 14 اضلاع میں 25 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا تھا اور چار لاکھ 45 ہزار ہیکٹر زرعی زمین کو تباہ کردیا تھا اور ہزاروں کسان متاثر ہوئے تھے، تباہ شدہ زرعی زمین اور انفراسٹرکچرکی بحالی کیلئے 440 ملین ڈالر درکار تھے ۔

بینک کی رقم کو پنجاب کے آزاد کشمیر کے پونچھ ، کوٹلی اور حویلی اضلاع میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر میں لگائے جائینگے۔ اس رقم میں سے 2 ملین ڈالر قدرتی آفات سے نمٹنے والے اہلکاروں کی تربیت پر خرچ کئے جائینگے۔ یہ منصوبہ 2018ء جون تک تقریبا تین سال میں مکمل کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :