پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں اضافہ ہوگا ‘ ناصر حمید خاں

منگل 30 جون 2015 13:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ناصر حمیدخاں نے اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں4روپے سے زائد اضافہ کی سمری کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں اضافہ سے اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے اور اس کا ریلیف عوام اور صنعتکاروں کو مہیا کیا جائے ۔ناصر حمید نے کہا کہ بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتکار اپنے کاروبار کو رواں دواں رکھنے کیلئے متبادل ذرائع استعمال کررہے ہیں جس میں پٹرولیم مصنوعات کا استعمال ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے ٹرانسپورٹیشن کے ساتھ ساتھ ان کے پیداواری اخراجات میں بھی اضافہ ہوجائے گا جس کا لازمی اثر پیداواری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کی صورت میں نکلے گا ۔