نئے الیکشن کے بعد لچھراٹ ویلفیئر آرگنائزیشن لچھراٹ کی تعمیروترقی کے لئے جاندارکردارادا کرے گی‘ترجمان

منگل 30 جون 2015 14:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ترجمان لچھراٹ ویلفیئر آرگنائزیشن نے گزشتہ روز صحافیوں کوبتایا کہ نئے الیکشن کے انعقاد کیلئے باقاعدہ طورپر الیکشن کمیشن قائم کرلیاہے ‘ جلد آئینی دائرہ کے اندر رہتے ہوئے الیکشن کاانعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ نئے الیکشن کے بعد لچھراٹ ویلفیئر آرگنائزیشن لچھراٹ کی تعمیروترقی کے لئے جاندارکردارادا کرے گی ،ترجمان کامزیدکہناتھاکہ موجودہ صورتحال میں لچھراٹ پسماندہ ترین چلا آرہاہے ‘ لچھراٹ کے عوام کے ساتھ حکمرانوں نے جووعدے کئے وہ وفا نہیں ہوسکے ‘ لچھراٹ کی عوام کے حقوق کیلئے کوئی فروگزاشت نہیں چھوڑیں گے ،الیکشن کاانعقاد وقت کی ضرورت ہے الیکشن کمیشن قائم کرلیاگیاہے جلد آرگنائزیشن کے الیکشن کی تاریخ کااعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :