وزیرخزانہ کی جانب سے لوہارگلی ٹنل کے 46کروڑ کی اپنے انتخابی حلقہ میں منتقلی مظفرآباددشمنی کامنہ بولتاثبوت ہے‘آصف مصطفائی

منگل 30 جون 2015 14:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) وزیرخزانہ کی جانب سے لوہارگلی ٹنل کے 46کروڑ کی اپنے انتخابی حلقہ میں منتقلی مظفرآباددشمنی کامنہ بولتاثبوت ہے ‘وزیرخزانہ فوری طورپرلوہارگلی ٹنل کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ فنڈ سے ملنے والے 46کروڑ واپس کریں ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن مظفرآبادسٹی کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگوکے دوران کیاانہوں نے کہاکہ وزیرخزانہ کی جانب سے لوہارگلی ٹنل کے پیسوں کی منتقلی انتہائی ظالمانہ اقدام ہے حکومتی وزراء حلقہ سٹی کے عوام کومسلم لیگ ن کوووٹ دینے کی سزا دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ لوہارگلی سلائیڈ اس سے قبل سینکڑوں قیمتی جانوں کے ضیاع کاباعث بن چکی اگرفوری طورپر اس خطرناک سلائیڈ سے بچنے کے لئے ٹنل تعمیرنہ کیاگیاتو مزید قیمتی جانیں ضائع ہوں گی جس کی تمام ترذمہ داری پیپلزپارٹی کی حکومت پر ہوگی ۔