امیتابھ، سلمان زیادہ معاوضہ کمانے والی دنیا کی 100شخصیات میں شامل

منگل 30 جون 2015 14:11

امیتابھ، سلمان زیادہ معاوضہ کمانے والی دنیا کی 100شخصیات میں شامل

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) بالی ووڈ سٹار امیتابھ بچن اور سلمان خان امریکی جریدے فوربز کی دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی 100شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔ ادکار اکشے کمار بھی فہرست کا حصہ ہیں۔جریدے کے مطابق بھارتی سٹار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان دنیا کی سو امیر ترین شخصیات میں معاوضے کے اعتبار سے 71ویں پوزیشن پر ہیں۔

دونوں کے اثاثوں کی مالیت33.5 ملین ڈالرز فی کس ہے۔

(جاری ہے)

ان دونوں اداکاروں کی کمائی ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شامل اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور چیننگ ٹیٹم سے بھی زیادہ ہے۔ دونوں29ملین ڈالرز کے مالک ہیں۔ اداکار اکشے کمار32.5ملین ڈالر کے ہمراہ76ویں پوزیشن پر ہیں۔ فہرست میں حیرت انگیز طور پر اداکار شاہ رخ خان یا عامر خان جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔

علاوہ ازیں کوئی بھی بالی ووڈ اداکارہ بھی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ فہرست میں اداکارہ کیٹی پیری 135ملین ڈالرز معاوضے کے ساتھ تیسری، گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ آٹھویں پوزیشن پر، بیونسے نولز29ویں ، ریالٹی ٹی وی سٹار33ویں ، ٹام کروز52ویں جبکہ جانی ڈیپ87ویں نمبر پر ہیں۔ لیونارڈو معاوضے کے اعتبار سے دنیا کے 89ویں امیر اداکار قرار پائے ہیں

متعلقہ عنوان :