لالی ووڈ فلم” دیکھ مگر پیار سے“ کا شوٹ45 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل

منگل 30 جون 2015 14:17

لالی ووڈ فلم” دیکھ مگر پیار سے“ کا شوٹ45 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)لالی ووڈ فلم” دیکھ مگر پیار سے“ کا شوٹ45 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق معروف ایڈ ڈائریکٹر اسعداللہ حق جو ایڈ ڈائیریکشن میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں اب انہوں نے فلم سازی کے میدان میں قدم رکھ کے اپنی پہلی فلم” دیکھ مگر پیار سے“ کا شوٹ 45 دن میں کر لیا۔

(جاری ہے)

فلم کی عکسبند لاہور کی خوبصورت لوکیشنز پر کی گئی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں عمائمہ ملک اور نور جہاں کے پوتے سکندر رضوی مرکزی کردار اداکر رہے ہیں۔ فلم کی تشہیر2 جولائی سے فلم کے ٹریلر کے ساتھ شروع ہوگی جب کہ فلم 14 اگست کوسلور سکرین کی زینت بنے گی۔