کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مختلف کارروائیاں ‘ بیس سے زائد ملزمان گرفتار ‘ اسلحہ بر آمد

منگل 30 جون 2015 14:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کارروائیوں کے بعد کالعدم جماعت کے کارندوں سمیت بیس سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور آٹھ مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو بم اور اسلحہ برآمد ہوا سائٹ ایریا میں پولیس مقابلے میں کالعدم جماعت کے دو کارندے زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 4 دستی بم اور رکشہ برآمد ہوا۔ بلدیہ قائم خانی کالونی میں اینٹی کار لفٹنگ پولیس نے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ مومن آباد پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر تین جواریوں کو منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ کورنگی عوامی کالونی میں بھی چار ملزمان دھر لئے گئے جبکہ ڈیفنس لائبریری اور مچھر کالونی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :