فریڈم فلوٹیلا3 نے غزہ کے محاصرے کو پھرسے عالمی موضوع بنا دیاہے، اسماعیل ھنیہ

منگل 30 جون 2015 14:33

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سابق فلسطینی وزیراعظماسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کیلئے آنیوالے امدادی جہاز ماریان کو عملے اور امدادی سامان سمیت یرغمال بنائے جانے کے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماریان کو یرغمال بنانے اور بحری جہاز پرصہیونی قذاقی نے اسرائیل کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فریڈم فلوٹیلا 3 کے قافلے میں شامل جہاز کو روکنے کے باوجود فلوٹیلا انتظامیہ اپنی مشن میں کامیاب رہی ہے۔ فریڈم فلوٹیلا 3 نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی ناکہ بندی کو ایک بار پھرعالمی ایشو بنانے میں مدد کی ہے اور غزہ کا محاصرہ اس وقت پوری دنیا میں زیر بحث آگیا ہے۔اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ امدادی جہاز کواس کی منزل مقصود سے روک کراسرائیل نے بحری قذاقی کا ارتکاب اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ یہ اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف منظم دہشت گردی کی سب سے بڑی دلیل ہے کہ دشمن فلسطینیوں کو سمندر کے راستے امداد پہنچانے کی اجازت بھی نہیں دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :