صہیونی فوج نے سابق تیونسی صدر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ، المروزقی نے تعاون سے انکار کردیا

منگل 30 جون 2015 14:34

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) صہیونی فوج نے گزشتہ روز تیونس کے سابق صدر ڈاکٹر منصف المرزوقی کو غزہ کی پٹی کیلئے امدادی سامان لیکر آنیوالے جہاز ’ماریان ‘کو یرغمال بنائے جانے کے دوران حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر المرزوقی نے صہیونی تفتیش کاروں سے کسی قسم کے تعاون سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی توڑنے کیلئے سرگرم ’یورپی مہم‘ کی جانب سے سے بتایا گیا ہے کہ ماریان جہاز میں سوار سابق تیونسی صدر ڈاکٹر منصف المرزوقی کو اسدود کے ایک فوجی اڈے پر منتقل کیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے تاہم ڈاکٹر المرزوقی نے اپنی حراست کو غیرقانوی قراردیکر تفتیش کاروں سے کسی قسم کا تعاون مسترد کردیا ہے۔یورپی مہم کے وائس چیئرمین زیاد العالول نے غزہ کی پٹی میں ایک بیان میں بتایا کہ امکان ہے کہ ڈاکٹر المرزوقی کو اردنی حکام کے حوالے کردیا جائیگا کیونکہ اسرائیل انہیں غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے اردنی عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر المرزوقی کے استقبال کی تیاری کریں۔

متعلقہ عنوان :