تیونس، دہشتگرد حملے میں زخمی برطانوی شہریوں کو برطانیہ بھیج دیا گیا، برطانیہ کے 18 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق

منگل 30 جون 2015 14:41

تیونسیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) تیونس کے ساحل پر شدت پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے برطانوی سیاحوں کو خصوصی فوجی طیارے سے وطن واپس بھیج دیا گیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق زخمی برطانوی سیاحو ں کو ایمبولینس کے ذریعے تیونس کے المنستیر ایئرپورٹ پہنچایا گیا جہاں انہیں وطن لے جانے کیلئے برطانیہ کا خصوصی فوجی طیارہ تیار کھڑا تھا۔

(جاری ہے)

برطانوی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں اس کے 18 شہری ہلاک ہوئے جبکہ یہ تعداد بڑھ کر30 ہو سکتی ہے۔ زخمی افراد کے ساتھ طبی عملہ بھی موجود ہے جبکہ ان کے پاسپورٹس کی جانچ پڑتال کے بعد طیارے میں سوار کیا گیا ۔زخمیوں کو وطن واپس لانے کیلئے برطانوی شاہی فضائیہ کا سی سیون ٹین طیارہ بھیجا تھا جبکہ برطانوی شہریوں کے باضابطہ شاختی عمل میں مدد دینے کیلئے برطانوی پولیس کے اہلکار بھی تیونس گئے تھے۔دوسری طرف برطانوی وزیر داخلہ تھریسا مے نے اپنے جرمن اور فرانسیسی ہم منصبوں کے ساتھ تیونس کے ساحلی مقام سوسہ کا دورہ کیا اور حملے کے مقام پر پھول بھی رکھے۔

متعلقہ عنوان :