یونس خان اور مصباح الحق کو اب کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے ، آصف اقبال

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 30 جون 2015 14:47

یونس خان اور مصباح الحق کو اب کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے ، آصف ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30جون۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آصف اقبال کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی تجربہ کار بلےباز یونس خان اور مصباح الحق کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے تاکہ نوجوان کھلاڑی ان کی جگہ لے کر اپنے اہلیت ثابت کرسیکں . ایک مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کرکٹ کے معاملات پر اپنی خاموشی توڑنے والے آصف اقبال کا کہنا تھا کہ یونس اور مصباح کی پاکستانی کے لیے خدمات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے تاہم کرکٹ اب نوجوانوں کا کھیل بن گیا ہے لہذا دونوں کھلاڑیوں کو کھیل سے علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے ، ہمیں ہر شکست کے لئے بہانے تلاش کرنا بند کرنا ہوں گے .

(جاری ہے)

58ٹیسٹ اور 440 فرسٹ کلاس میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے آصف اقبال کا کہنا تھا کہ یونس خان پاکستان کی جانب سے 100 ٹیسٹ میچز میں 53 کی اوسط سے رنز سکور کرچکے ہیں جبکہ مصباح بھی کافی ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں اور بعض اوقات اتنی کامیابیاں ملنے کے بعد آپکی رنز کرنے کی بھوک ختم ہوجاتی ہے لہذا وہ دونوں کو نوجوان کھلاڑیوں کو جگہ دینے کے لیے کھیل سے علیحدگی اختیار کرنے کا مشورہ دے رہیے ہیں ،آصف اقبال کے مطابق یہ پاکستان کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے بدلتے طور طریقوں سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کر ے ، آصف اقبال کے مطابق یونس خان کے سامنے کمار سنگاکارا کی مثال موجود ہے جنہوں نے ان سے چھوٹے ہونے کے باوجود ریٹائرمنٹ لینے کا مشکل فیصلہ کر لیا ہے .

ان کا کہنا تھا کہ سنگاکارا نے بالکل صحیح مثال قائم کی ہے کیوں کہ وہ جانتا تھا کہ یہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کر نے کا صحیح وقت ہے ، صرف ریکارڈز توڑنے کے لیے کھیلتے رہنا کسی کیے لیے سودمند ثابت نہیں ہوگا، قومی ٹیم کے سابق کپتان نے سری لنکاکے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ناکامی پر ڈومیسٹک سسٹم کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مصباح الحق کو آڑے ہاتھوں لیا ،ان کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ کی فتح کے بعد تو مصباح نے اس سسٹم کی تعریف نہیں تھی ، اسی سسٹم کے ذریعے پاکستان کو عظیم کھلاڑی ملے اور گرین شرٹس نے ورلڈ کپ ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر نے کے ساتھ ساتھ دنیا کی بہترین ٹیموں کو شکست دی ، انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کےخلاف حالیہ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے سے ملنے والے مثبت نتائج کی جانب اشارہ کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھی یہی کرنے کی ضرورت ہے .

متعلقہ عنوان :