افغانستان میں خودکش بم حملے میں 2 افراد ہلاک، 40 زخمی

منگل 30 جون 2015 14:48

کابل ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) افغانستان میں خودکش بم حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ۔افغان حکام کے مطابق ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ میں ٹرک میں موجود خودکش بمبار نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے گیٹ کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 40 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں مقامی پولیس ترجمان فرید احمد عبید نے میڈیا کو بتایا کہ خودکش بمبار کا ٹارگٹ لشکر گاہ کا پولیس ہیڈ کوارٹر تھا۔ تاہم دھماکہ گیٹ کے باہر ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :