افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 39 طالبان ہلاک،17 زخمی

سات افغان فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

منگل 30 جون 2015 14:53

کابل ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) افغانستان کی سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 39 طالبان ہلاک اور سترہ زخمی ہو گئے ۔ افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ قندھار، ارزگان، خوست اور ہلمند صوبوں میں پولیس کی کارروائیوں میں چودہ طالبان ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

افغانستان کی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان میں 25 طالبان جنگجووں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر نے کا دعویٰ کیاہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران افغان فوجیوں نے بہت سا اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا ہے اور انھوں نے متعدد خود کش حملوں کے منصوبے بھی ناکام بنا دیئے ہیں۔بیان میں سات افغان فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :