صنعاء میں ہونے والے دھماکوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

منگل 30 جون 2015 14:53

صنعاء ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) یمن کے دارلحکومت صنعاء میں ہونے والے دھماکوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دو حوثی رہنماوں کے گھروں کو بارود سے بھری گاڑیوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکا خیز حملوں کا نشانہ بننے والے حوثی رہنماوں میں فیصل جیاش اور ان کے بھائی حمید جیاش شامل تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دھماکا ملڑی ہسپتال کے عقب میں گرلز سکول کے قریب ہوا اور کم سے کم تیس حوثی اس کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے۔ بظاہر ہدف سمجھے جانے والے دونوں حوثی رہنماوں کے بارے میں علم نہیں ہو سکا تاہم اس حملے کے ذمہ داری د 'داعش' نے قبول کی ہے۔دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے کیونکہ نشانہ بنائی جانے والی دونوں عمارتیں خواتین سمیت حوثیوں سے کچھا کھچ بھری ہوئی تھیں جو حوثی رہنماوں کے قریبی عزیز کے انتقال پر انہیں پرسہ دینے کے لئے جمع تھے۔ میڈیکل ذرائع نے 'العربیہ' سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ مرنے والوں میں 20 حوثی مرد جبکہ 8 خواتین شامل تھیں۔