احترام رمضان کی خلاف ورزی اورمہنگی اشیاء خوردونوش کی فروخت پر10افرادکو جرمانہ

منگل 30 جون 2015 14:57

رحیم یارخان۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) رمضان المبار ک کے دوران مہنگے داموں اشیاء خوردونوش کی فروخت اور احترام رمضان کی خلاف ورزی کرنے پر سپشیل مجسٹریٹ رحیم یارخان کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

مزید10 ہوٹل مالکان اور وکانداروں کو ہزاروں روپے مالیت کے جرمانے عائد کردیئے گئے ،تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مہنگے داموں اشیاء خوردونوش کی فروخت اور احترام رمضان کی خلاف ورزی کرنے پر سپیشل مجسٹریٹس نے 10 دکانداروں او رہوٹل مالکان جن میں فضل حسین، عرفان احمد، محمد ارشد، محمد صغیر، محمد ندیم، رانا محمد اصغر، محمد حسیب، محمد سلیم، محمد وسیم اور یامین کو 51 ہزارروپے مالیت کے جرمانے عائد کر دئیے۔