پولیس رمضان بازاروں ا وردیگر مقامات پر فرائض کی ادائیگی عبادت سمجھ کر کرے‘ڈی ایس پی ٹریفک رحیم یارخان

منگل 30 جون 2015 14:57

رحیم یارخان۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ڈی ایس پی ٹریفک رحیم یارخان عظمت کامران لودھی نے کہا ہے کہ اہلکار رمضان بازاروں ا ور دیگر مقامات پر فرائض کی ادائیگی عبادت سمجھ کر کریں ۔ چاند رات اور عیدالفطر کے ایام چیلنج ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان المبارک کے دوران رمضان بازار ، شاپنگ سنٹرز ، چاند رات اور عیدالفطر کی ڈیوٹی کے سلسلہ میں ٹریفک سٹاف سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازار ، شاپنگ سنٹرز میں ٹریفک جام نہ ہونے دیں کیونکہ آئے روز بازار میں رش بڑھ رہا ہے اس لئے ہردن نئے جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں اور اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فرائض منصبی اداکریں ۔ انہوں نے اہلکاروں کو چاند رات اور عیدالفطر کے روز ڈیوٹی کو چیلنج کے طور پر ادا کرنے کی ہدایت کی اور انہیں اس سلسلہ میں مختلف ہدایات دیں ۔

متعلقہ عنوان :