بیک لائٹ بغیرگاڑیوں پرریفلیکٹر حادثات سے یقینی بچاؤکا باعث ہیں‘انچارج ٹریفک ایجوکیشن پروگرام

منگل 30 جون 2015 14:59

رحیم یارخان۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) بیک لائٹ کے بغیر گاڑیوں پر ریفلیکٹر حادثات سے یقینی بچاؤ کا باعث ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانچارج ٹریفک ایجو کیشن پروگرام رحیم یارخان محمد افضل نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ بیک لائٹ کے بغیر گاڑیوں پر ریفلیکٹر آویزاں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایڈیشل آئی ٹریفک پولیس پنجاب ، ایس ایس پی ٹریفک پولیس بہاولپور رینج اورڈی ایس پی ٹریفک پولیس رحیم یار خان کے احکامات اور ہدایات کی روشی میں ٹریفک قوانین کا شعور عام کرنے کے لئے مختلف طریقوں سے ٹریفک ایجو کیشن کا سلسلہ جاری ہے اس دوران شاہراہوں پر حادثات کو کنٹرول کرنے کے لئے سلو موونگ گاڑیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی اور حاثات کو کنٹرول کرنے کے لیے ان پر ریفلیکٹرز لگائے جا رہے ہیں تا کہ رات کے اندھیرے میں پیچھے سے آنے والی گاڑیاں حادثات سے محفوظ رہ سکیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مختلف گاڑیوں پر ریفلیکٹرز لگائے اور ڈرائیورزکو لیکچر بھی دئیے ۔