دھونی، کوہلی، روہیت شرما، رائنا آرام کی غرض سے زمبابوے کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لیں گے

منگل 30 جون 2015 15:04

دھونی، کوہلی، روہیت شرما، رائنا آرام کی غرض سے زمبابوے کے خلاف سیریز ..

نئی دہلی ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)بھارت نے دورہ زمبابوے کیلئے سینئر پلیئرز کو آرام کا موقع دیا ہے۔ ٹی 20 اور ون ڈے کے کپتان ایم ایس دھونی، ٹیسٹ کے کپتان ویرات کوہلی، روہیت شرما، سریش رائنا، روی چندرن ایشون، شیکھر دھون اور امیش یادیو کو آرام کو موقع دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی نے ان کھلاڑیوں کی جگہ مرلی وجے، منوج تیواری، کیدار جادیو، روبن اتھاپا، منیش پانڈے، ہربھجن سنگھ، کرن شرما اور سندیپ شرما کو سکواڈ کا حصہ بنایا ہے جو زمبابوے کے خلاف اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

بھارتی ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز میں اجنکیا راہانے ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔