‘ کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران1لاکھ17ہزار496ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ‘

منگل 30 جون 2015 15:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران1لاکھ17ہزار496ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جن میں سے 99ہزار770ٹن درآمدی کارگو اور17ہزار726ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ کے مطابق درآمدی کارگو میں 11ہزار 75ٹن بلک کارگو،49ہزار826ٹن خشک کارگو اور49ہزار944ٹن مائع کارگو جبکہ برآمدی کارگو میں808ٹن بلک کارگو،11ہزار385ٹن خشک کارگو اور6ہزار341ٹن مائع کارگو شامل تھا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہنڈلنگ کیے گئے درآمدات میں 36ہزار318ٹن کنٹینرائزڈ کارگو،2ہزار 433ٹن بلک کارگو اور6ہزار529ٹن کوئلہ جبکہ درآمدات میں 10ہزار 577ٹن کنٹینرائزڈ کارگواور808ٹن سیمنٹ شامل تھا اس دوران بندرگا ہ پر2جہاز لنگرانداز ہوئے اور6جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران11جہازوں کی آمد اور3جہاز کی روانگی متوقع ہے۔۔‘

متعلقہ عنوان :