‘فاطمہ جناح میڈیکل کالج کو اپ گریڈکر کے یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ‘

منگل 30 جون 2015 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ملک میں خواتین کے واحد اور 67سالہ تاریخی فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی حیثیت سے بطور میڈیکل کالج ختم ہو جائے گی ۔حکومت کی جانب سے کالج کو اپ گریڈکر کے یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا ہے اور یہ اپنا باقاعدہ کام آج شروع کر دے گی ۔ذرائع کے مطابق ۔67سال پرانا فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی حیثیت ختم ہو گئی ہے حکومت نے اس کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کالج کا باقاعدہ افتتاح ملک کے ملک کے دوسرے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین نے کیا تھا اوریہ ملک میں واحد میڈیکل کالج تھا کہ جس میں خواتین میڈیکل کی تعلیم حاصل کرتی تھیں اب پنجاب حکومت نے اس کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا ہے کہ جس کے بعد کالج کی 67سالہ تاریخ ختم ہو گئی ہے اس کالج کے آخری پرنسپل پروفیسر فخر اما م ہیں جبکہ انھی کو یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کی تقرری تک قائم مقام وی سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حوالے سے محکمہ صحت نے ایک سمری وزیر اعلی پنجاب کو منظوری کے لیے بھجوا دی ہے ۔