کون ہو سکتا ہے اتنا خطرناک غیر مرئی چوکیدار؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 30 جون 2015 15:06

کون ہو سکتا ہے  اتنا  خطرناک  غیر مرئی چوکیدار؟

نیو جرسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون2015ء)نیو جرسی کے ایک جوڑے نے 13 لاکھ کا مکان فروخت کرنے پر سابق مالکان کے خلاف مقدمہ کر دیاہے۔اس جوڑے کو ویسٹ فیلڈ میں واقع مکان میں منتقل ہوئے تین دن ہی ہوئے تھے کہ انہیں واچر نام کے کسی شخص کے لکھے ہوئے پیغامات ملنے لگے۔ پیغامات میں یہ بھی لکھا تھا کہ پچھلے مالکان کو بھی اس نے ہی بھگایا تھا۔

نئے خریداروں نے پرانے مالکان پر مقدمہ کیا ہے کہ اُنہوں نے جانتے بوجھتے انہیں ایسا مکان فروخت کیا۔

(جاری ہے)

ملنے والے پیغام میں لکھا ہوتا ہے کہ تم یہاں کیوں ہو؟ میں ڈھونڈ لوں گا۔ میرا دادا اس گھر کو 1920 کی دہائی میں دیکھتا رہا۔ میرا باپ اسے 1960 کی دہائی میں دیکھتا رہا۔ اب میری باری ہے۔ کیا تم اس گھر کو جوان خون سے بھرا ہوا دیکھنا چاہتے ہو؟ نئے خریداروں کے مطابق انہیں بہت سے خط ملے ہیں جن میں اسی طرح کی عبارت لکھی ہے۔ خریدار ان خطوط سے اتنے پریشان ہوئے کہ فوراً گھر چھوڑ دیا۔ ٹاؤن کے میئر کا کہنا ہے کہ وہ دھمکی آمیز خطوط ملنے کی تحقیقات کریں گے۔ ابھی تک کوئی بھی شخص مشکوک نہیں ہے، اس لیے کسی پر بھی الزامات نہیں لگائے گئے