‘ آصف علی زرداری کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے کارکنان اس جماعت کو چھوڑ رہے ہیں‘ اللہ رکھا چوہدری ‘

منگل 30 جون 2015 15:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے کارکنان اس جماعت کو چھوڑ رہے ہیں ۔پیپلزپارٹی سندھ تک محدود ہوگئی ہے اب یہ وفاقی جماعت نہیں رہی ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان ہمیشہ وکٹیں گرنے کی بات کرتے ہیں وہ کیوں نہیں سمجھتے کہ سیاست اور کرکٹ میں بہت فرق ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان بنیادی طو رپرکرکٹر ہیں انہیں سیاست کے تقاضوں کا علم نہیں ہے ۔وہ سیاست کو بھی کرکٹ سمجھتے ہیں ۔عمران خان خیبرپختون خواہ میں اچھی سیاسی ٹیم بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں اس لئے وہاں ان کی کارکردگی اچھی نہیں ہے ۔عمران خان خیبرپختون خواہ حکو مت پروقت صرف کریں تاکہ حکومت کی کارکردگی بہترہو اور عوام کو ریلیف مل سکے ۔خیبرپختون خواہ میں بد انتظامی عروج پر پہنچ گئی ہے اور وہاں عوام کے مسائل حل نہیں ہورہے ۔

متعلقہ عنوان :