ترقیاتی پروگرام،حکومت 525 ارب روپے جاری کرنے میں ناکام‘

منگل 30 جون 2015 15:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) حکومت رواں مالی سال ترقیاتی پروگرام کی مد میں مختص کردہ پانچ سو پچیس ارب روپے جاری کرنے میں ناکام ہوگئی، رواں مالی سال کے اختتام تک صرف چار سو سینتیس ارب روپے خرچ کئے گئے۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق رواں مالی سال حکومت کی جانب سے ترقتیاتی پروگرام کی مد میں پانچ سو پچیس ارب روپے مختص کئے گئے تھے، جس کو بڑھاکر پانچ سو بیالیس ارب روپے کردیا گیا، تاہم حکومت نظرثانی شدہ ہدف کا ستاسی فیصد ہی جاری کرسکی، چار سو سینتیس ارب روپے کو چار سو چھپن ارب تک پہنچانے کیلئے آج انیس ارب روپے ریلیز کئے جائیں گے، واضح رہے موجودہ حکومت مسلسل دوسرے سال بھی پی ایس ڈی پی کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ‘