فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ
منگل 30 جون 2015 15:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تحقیقاتی اداروں نے گھوسٹ ملازمین کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے۔ملکی اور غیرملکی کمپنیوں سے کروڑوں روپے رشوت وصول کرکے سوسائٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو پہنچانے والے ٹھیکیداروں کی تلاش جاری ہے ۔تحقیقاتی اداروں کے ذرائع کے مطابق فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے ریکارڈ کو تحویل میں لیا گیا ہے ۔
تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ساڑھے چھ سو سے زائد ملازمین کی فہرستوں میں تین سو سے زائد گھوسٹ ملازمین کے شواہد ملے ہیں۔ان ملازمین کے نام پر باقاعدگی سے کروڑوں روپے تنخواہیں اور الاونسز جاری کئے جاتے رہے ہیں۔ان ملازمین کی تعیناتی چیک پوسٹوں، ڈسپنسریوں، واچ اینڈ وارڈ اور دیگر شعبوں میں ظاہر کی گئی تھی۔(جاری ہے)
تحقیقاتی اداروں کی ہدایت کے بعد سوسائٹی انتظامیہ نے تین سو سے زائد گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف آئی اے نے گزشتہ روز ملکی اور غیرملکی کمپنیوں سے رشوت اور بھتے کی مد میں کروڑوں روپے وصول کرکے کرپٹ افسران کو پہنچانے والے ٹھیکیداروں کا بھی پتہ لگاکر کچھ ریکارڈ بھی تحویل میں لیا ہے۔تحقیقاتی ادارے اس سے قبل وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی سمیت کئی افسران ، ملازمین اور ٹھیکیداروں کو گرفتار کرچکے ہیں جو ملک کی سابق حکمران جماعت کے مرکز اور شخصیات کو کرپشن کا پیسہ پہنچانے کا اعتراف کرچکے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.