شہرقائد میں لوڈشیڈنگ ،ٹیلرز نے کپڑوں کی سلائی کیلئے بکنگ کرنا بند کردی

منگل 30 جون 2015 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) رمضان المبارک کے دوسرے عشرے سے ہی ٹیلرز نے کپڑوں کی سلائی کیلئے بکنگ کرنا بند کردی ہے،اس کی ایک وجہ لوڈشیڈنگ بھی ہے اور گنجائش کی کمی بھی،کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے شدید لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوز کپڑوں کی نکنگ بند کردی۔ ٹیلرماسٹرز کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ اور گرمی کی وجہ سے اب مزید کام نہیں پکڑھ سکتے۔

کئی درزیوں نے اپنی دکان پر بکنگ بند ہے کا بورڈ لگا دیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کئچھ ٹیلرماسٹر سادے سوٹ خوش آمد کرنے پر لے لیتے ہیں۔ ٹیلر ماسٹر کا کہنا ہے کہ اپنی عزت اور لڑائی جھکڑے سے بچنے سے بہتر ہے کہ بکنگ بند کر دی جائے،اس سال سادے سوٹ کی سلائی آٹھ سو سے ہزار روپے لی جارہی ہے جبکہ ڈیزائن والے سوٹ کی سلائی پندرہ سو سے دوہزار روپے لی جارہی ہے،شدید گرمی اور لوڈشیدنگ کے باوجود درزی دن رات آڈرزکے کپڑے سینے میں لگے ہوئے ہیں۔۔ مگر جب لائٹ ہی نہ ہوتو وہ کس طرح چاند رات تک اپنے آڈرزپورے کرسکتے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :