کھجور کی پیداوار میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا

منگل 30 جون 2015 15:55

کھجور کی پیداوار میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار پانچ لاکھ پینتیس ہزار ٹن سے بڑھ گئی ہے جس کے بعد پاکستان کھجور پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔پاکستان میں کھجور کی پیداوار میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے اس سال سالانہ پیداوار پانچ لاکھ پینتیس ہزار ٹن سے بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کھجور پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے مطابق کھجور کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ اضافی پیداوار برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے لیکن اس کیلئے وفاقی وزارت تجارت اور صنعت وپیداوار کو خصوصی اقدامات کرناہوں گے۔محکمہ زراعت کے مطابق یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستان اپنی کھجور کی مجموعی پیداوارمیں سے صرف پندرہ فیصد حصہ برآمد کررہاہے جو اکیاسی ہزار ٹن کے قریب ہے جبکہ اس کے برعکس مقامی کھپت صرف پانچ فیصد تک محدود ہے۔

متعلقہ عنوان :